خاتون نے تھرپارکر ہسپتال کے میدان میں بچے کو جنم دیدیا، خرم شیر

خاتون نے تھرپارکر ہسپتال کے میدان میں بچے کو جنم دیدیا، خرم شیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی) سندھ کے پسماندہ ضلع تھرپارکر میں سرکاری ہسپتال کے عملے کی بے حسی کے باعث حاملہ خاتون نے میدان میں بچے کو جنم دیدیا، خرم شیر زمان نے سوشل میڈیا پر سندھ سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا، افسوسناک واقعے پر صوبائی وزیر صحت استعفیٰ دیں اوروفاق آئینی آپشنز استعمال کرکے سندھ کی ظالم حکومت سے جان چھڑائے۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرپارکر کے علاقے چیلہار میں انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو شیئر کی اورکہا چیلہار میں حاملہ خاتون کو ہسپتال سے باہر نکال دیا گیا، لاشوں کیلئے ایمبولینس نہیں،حاملہ خواتین کی ہسپتال میں بندش ہے، خود بیمارہوں تو ماہر ڈاکٹرز کی ٹیمیں گھربلالیتے ہیں۔
 خرم شیر