صوابی،جیب تراش گروہ کے  3 ارکان گرفتار،رقم برآمد

صوابی،جیب تراش گروہ کے  3 ارکان گرفتار،رقم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ) کالوخان  پولیس نے  جیب تراش گروہ کے تین بین الضلاعی ارکان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے  چوری شدہ لاکھوں روپے نقد رقم برآمد کرلی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جیب واحد زمان سکنہ کالوخان نے13 جنوری کو رپورٹ درج کرتے ھوئے بتایا کہ انکے بیٹے مسمی  قائم نے بیرونی ملک سعودی عرب سے محنت مزدوری کی رقم 3لاکھ 44 ھزار اور 500روپے بذریعہ یوبی ایل بینک شیوہ آڈہ بھیج دی تھی  بینک سے اپنا رقم کیش کرکے شیوہ آڈہ سے چنگ چی میں بیٹھ کر جسمیں پہلے سے تین افراد موجود تھے,جنہوں نے ضعیف العمر شخص کی جیب سے سارا رقم چوری کر لیااس سلسلے میں ڈی پی او صوابی نے مقامی پولیس کو جیب کتریگروہ کو ٹریس اور گرفتاری کرنے کے احکامات جاری کردیے جس پرڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی نگرانی میں تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او کالوخان لیاقت شاہ,تفتیشی آفیسر نمیر خان۔سب انسپکٹر ذاکر خان اوراے ایس آئی ھمایون خان نے اس کیس کو  بطور چیلنج قبول کرتے ہوئے روایتی پولیسنگ اور حکمت عملی اپناتے ھوئے مدعی کی نشاندھی پر اور علاقے میں پتہ براری شروع کرکے معلوم ھوا کہ بدنام زمانہ جیب کترایارمحمد خان سکنہ پیرانو ڈاگہ,آفتاب خان اور چنگ چی ڈرائیور سجاد  اس واردات میں ملوث ہیں۔جس پر ایس ایچ او کالوخان لیاقت شاہ بمع پولیس نفری نے کاروائی کرتے ھوئے ملزمان کو گرفتار کیا. دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ھوئے چوری کی گئی رقم برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 379/34تعزیرات پاکستان مقدمہ درج رجسٹرکیا گیا۔ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان نے  ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر لیاقت شاہ خان اور تفتیشی آفیسر انسپکٹر نمیر خان نے بتایا کہ جیب کترے گینگ کا ماسٹر مائنڈ 55سالہ یار محمد ساکن تخت بھائی مردان کافی عرصہ سے جیب کترے کے دھندے میں ماہرتھا اور مذکورہ جیب کترا کئی شہروں میں اس قسم کی وارداتوں میں ملوث تھا,۔