ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس، مرکزی ملزمان کا ڈی این اے پولیس کیلئے چیلنج
کراچی(آئی این پی) ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس میں مرکزی ملزمان کا ڈی این اے پولیس کے لیے چیلنج بن گیا، عدالت نے ملزمان کو ڈی این اے کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تفتیشی افسرکوچالان کیلئے ایک بارپھر5روزکی مہلت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہاشاہ مبینہ خودکشی کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ ساتھ میں سماعت ہوئی، سماعت میں تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی، جس میں بتایا گیا کہ زیرضمانت ملزم وقاراورجنید ڈی این اے کے لئے پیش نہیں ہوئے۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کیخلاف عدالت سے حکم جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ملزمان کاڈی این این اے ہو نے سے حتمی چالان پیش نہیں کیاجاسکتا، عدالت ملزمان سے متعلق اپنا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزمان کو ڈی این اے کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو چالان کیلئیایک بارپھر5روزکی مہلت دے دی۔
ماہا کیس