صوابی،2 افرا د کو بے دردی سے قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

صوابی،2 افرا د کو بے دردی سے قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ) تورڈھیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دوافراد کو بیدردی سے قتل کرنے والے دو ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق26 مء 2018 کو کنڈپارک روڈ جہانگیرہ کو جاتے ہوئے، سوزوکی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں جنید احمد اور طفل حسنین ساکنان جبر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ھوئے تھے جبکہ دیگر سوار افراد معجزانہ طور بچ گئے فائرنگ سابقہ قتل و مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر  کی گئی تھی تاھم جا ں بحق ھونے والے افراد بے گناہ مارے گئے تھے۔اس سانحہ پر پورے علاقہ غم سے نڈھال تھا۔اور احتجاج بھی کیا تھا تاھم ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان اور ایس ایچ او تورڈھیرشمس القمر خان  ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ملوث ملزمان ظہور عالم اور جمال ساکنان تورڈھیر کی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد ریپیٹراور ایک عدد پستول برآمد کرلی۔ وجہ قتل پرانی دشمنی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -