جماعت اسلامی کا نصب العین اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام:پروفیسر محمد ابراہیم

جماعت اسلامی کا نصب العین اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام:پروفیسر محمد ابراہیم

  

 چکدرہ(تحصیل رپورٹر ) جماعت اسلامی کا نصب العین اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہے۔ اللہ کے بندوں پر اللہ کا دین غالب کرنا اور عملاً اقامت دین کے قیام کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ جماعت اسلامی ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ جماعت اسلامی ایک عالمگیر تحریک کانام ہے۔جس کامقصد پاکستان سمیت پورے دنیا میں اسلامی نظام کا قیام کرنا ہے۔جماعت اسلامی کی تمام تر جہد اور سعی کامقصد ہی اللہ کی دین کا غلبہ ہے۔ہم سب کی دنیا واخرت کی کامیابی دین اسلام پر عمل پیرا ہونے میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی دیر لوئر کے زیر اہتمام ماہانہ تربیتی اجتماع سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ دنیا میں دو قسم کی تحریک ایک نام رحمن کا تحریک اور دوسرا شیطان کا تحریک ہے۔ہم سب کو شیطان کی تحریک کے مقابلے میں اللہ کے تحریک کو اپنانا چاہئے۔دنیا اور خرت کی کامیابی اللہ اور اس کے رسول کی احکامات پر عمل پیر ا ہونے میں ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ اللہ کے بندوں اس دنیا کی زندگی عارضی ہے اور اخرت کی زندگی ابدی ہے۔اخرت کی نہ ختم ہونے والے زندگی کیلئے اللہ اور اس کے رسول کے تعلیمات کو اپنا شعار بنانا چاہے۔دنیا کی تمام تر عہدے،مال دولت،شہرت،جاہ وجلال سب کچھ بہت جلد ختم ہونے والے ہیں۔دنیا کی حصول کے بجائے اخرت کو سنوارنے کیلئے دن رات ایک کرنا چاہے۔اب بھی وقت اور مہلت ہے۔اپنے رب کو راضی کرنا چاہئے۔دنیا پر ناز نہیں کرنا چاہئے۔بلکہ ایک ایک لمحہ اللہ کی رضا کے تحت گزارنا چاہئے۔موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ زندگی اللہ کی طرف سے غنیمت سمجھ اپنی رب کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔افسوس کرنے سے بہتر ہیں کہ ہم اخرت کیلئے کچھ کریں۔اس میں سب کی کامیابی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -