صوابی،ٹریفک کے حادثے میں دو رشتہ دارنوجوان جاں بحق

صوابی،ٹریفک کے حادثے میں دو رشتہ دارنوجوان جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ)ٹریفک کے حادثے میں دو رشتہ دارنوجوان جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ موضع یعقوبی کے دو رشتہ دار بچے سعد اور عثمان گذشتہ رات علاقہ نظام پور کی طرف سے موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں آرہے تھے کہ راستے میں چار گلی کے مقام پر ایک رکشے کے ساتھ ان کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں بچوں کو ہفتہ کی سہ پہر اپنے آبائی گاؤں موضع یعقوبی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔دریں اثناء موضع کوٹھا میں باپ بیٹے نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیے۔بتایا گیا ہے کہ موضع کوٹھا میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ساٹھ سالہ یونس اور اس کے آٹھائیس سالہ بیٹے یاسر نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس سے دونوں باپ بیٹے زخمی ہو گئے ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -