مٹہ،اے این پی کے ضلعی صدر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ
مٹہ (نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد ایوب خان کے بیٹے محمد حبیب خان کی شادی کا دعوت ولیمہ ایک بڑی اجتماع میں تبدیل ولیمہ میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر ایمل ولی خان ممبر صوبائی اسمبلی وقار خان سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے بیٹے اکبر خان ہوتی اور دیگر بہت سے رہنماوں نے شرکت کی محمد ایوب خان کو بیٹے اور محمد قاسم خان کو بھتیجے کی شادی پر مہمانوں نے مبارکباد دی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ اشاڑے میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد ایوب خان کے بیٹے اور مٹہ تحصیل کے صدر قاسم خان کے بھتیجے کی شادی کی موقع پر دعوت ولیمہ کی تقریب ایک بڑی اجتماع میں تبدیل ہوگئی اور ولیمہ کی تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی کے مختلف اضلاع سے ائے ہوئے مہمانوں اور پارٹی کارکنانوں نے شرکت کی ولیمہ تقریب میں پارٹی کے دیگر قائدین کیساتھ ساتھ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے بیٹے اکبر خان ہوتی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر محمد ایوب خان مٹہ تحصیل کے صدر قاسم خان اور دیگر نے پارٹی قائدین کا استقبال کیا جبکہ ولیمہ تقریب میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان سابق ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان صلاح الدین خان جعفر شاہ اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی