ڈیرہ،بھاری مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام،سمگلر فرار

  ڈیرہ،بھاری مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام،سمگلر فرار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)درابن پولیس نے درابن موڑ پرشاہ زورمزدابس کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 262کلو500گرام چرس برآمدکرلی،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق  ریجنل پولیس افسر ڈیرہ محمد یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او ڈیرہ عارف شہبازوزیرنے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔ گزشتہ شب مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ درابن عطا اللہ نے درابن موڑ چیک پوسٹ پرسپیشل ناکہ لگا کر کوئٹہ کی جانب سے آنی والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک شاہ زور مزدابس نمبرP-2438پشاور کو روکا۔ڈرائیور سے شناختی کارڈ لیا اور اس کو ایک طرف ٹھرنے کا کہہ کر دوسری گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی اسی دوران مزدا کا ڈرائیور گاڑی ایک طرف ٹھہرا کرجنگل پراسومیں فرار ہوگیاجس پر ایس ایچ او کو شک ہوا اور مزدا کے اندر تلاشی لی گئی جس پر مزدا میں بنے خفیہ خانوں سے 262کلو500گرام چرس برآمد ہوئی۔درابن پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔برآمدہونے والی چرس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز وزیرنے درابن پولیس کی اچھی کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت کا عادی بنانا چاہتے ہیں ڈیرہ پولیس ان کے ان ناپاک عزائم کا قلع قمع کرنے میں دن رات میں کوشاں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -