سستے‘ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘راجہ بشارت 

سستے‘ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘راجہ بشارت 

  

لاہو ر(این این آئی) صوبائی وزیر قانون و کوآپریٹو راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں صوبہ بھر کے لا ء آفیسرز کے ساتھ اجلاس شروع کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سول سیکرٹریٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملتان برانچ کے لا ء آفیسرز کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور ملتان برانچ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رمضان خالد واسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل بھی موجود تھے راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر شروع کیے گئے ان اجلاسوں کا بڑا مقصد لا ء آفیسرز کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینا ہے  لاء آفیسرزکو ہدایت کی کہ وہ بہت پرانے مقدمات نمٹانے پرخصوصی توجہ دیں۔ وزیر قانون نے متعلقہ سرکاری محکموں کو ہدایت کی کہ وہ لا آفیسرز کے ساتھ رابطے بہتر بنائیں  انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ لا آفیسرز کی تمام قانونی،انتظامی اور مالی مشکلات دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور برانچ کے ساتھ اجلاس کیے جائیں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ لاء  آفیسرز کی خالی آسامیوں پرجلد بھرتی شروع کی جا رہی ہے۔انہوں نے شرکا افسران کو ہدایت کی کہ مسائل کے ٹھوس حل کے لیے تحریری طور پر تجاویز بھجوائیں قبل ازیں محمد رمضان خالد نے کہا کہ ملتان برانچ میں عملے، دفاتراور بنیادی ضروریات کی کمی سمیت دیگر مسائل درپیش ہیں۔

راجہ بشارت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -