فیروز والہ،مخالفین کی فائرنگ سے لیگی رہنما قتل، ورثاء کا احتجاج

فیروز والہ،مخالفین کی فائرنگ سے لیگی رہنما قتل، ورثاء کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروز والہ (نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن میں دو سگے بھائیوں نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے سابق کونسلر اورمسلم لیگ (ن) ٹاؤن فیروز والہ کے نائب صدر چوہدری منیر احمد گجر کو ہلاک کر دیا حملہ آور فرار ہو گئے ملزموں کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا۔ منیر احمد کی ہلاکت پر مقتول کے ورثاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے جی ٹی روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام جام ہو کر رہ گیا مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جس پر ٹریفک بحال کر دی گئی بتایا گیا ہے رانا ٹاؤن کے رہائشی سابق کونسلر اور مسلم لیگ رہنما چوہدری منیر احمد گجر کے بھتیجے فاروق اور ملزمان ارسلان وغیرہ کے درمیان گوبر پھینکنے پر جھگڑا ہوا جس پر منیر احمد نے ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے تھانہ فیروز والہ میں درخواست دی پولیس نے دونوں پارٹیوں کو تھانے میں بلایا اس دوران بھی ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ملازمین اور شہریوں نے بیچ بچاؤ کروایا بعد میں انہیں دوبارہ طلب کرنے کیلئے کہا گیا اس سلسلہ میں منیر احمد گجر اپنے بھتیجے اور ساتھیوں کے ہمراہ تھانے میں درخواست کی پیروی کیلئے اپنے دفتر کے باہر کھڑے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکلوں پر سوار ارسلان احمد اور اس کا بھائی بوٹا دیگر افراد کے ہمراہ آئے جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے منیر احمد گجر کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا فیروز والہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاپولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی جب مقتول کی لاش رانا ٹاؤن پہنچی تو اس کے رشتے داروں اور شہری بڑی تعداد میں جمع ہو گئے جنہوں نے لاش سڑک پر رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک کر دی زبر دست نعرہ بازی کی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہانی کروائی ملزمان جلد گرفتار کیے جائیں گے اور انصاف فراہم کریں گے جس پر ٹریفک کا نظام بحال کر دیا گیا۔


لیگی رہنما قتل