جرائم پیشہ ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم پیشہ اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا. گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک عدد کلاشنکوف، ایک بوتل شراب، 150 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان خان نے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان ذاکر ولد خان محمد، امجد ولد دلبر، بلال ولد چنار گل، عبدالعزیز ولد بسم اللہ اور عدنان ولد نظیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک بوتل شراب اور 30 گرام آئس برآمد کر لی ہے۔اسی طرح تاتارا پولیس نے موٹر سائیکل سوار آئس فروش صاحب ولد نبی جان سکنہ شاہ کس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 120 گرام آئس برآمد کر لی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔