سنگین واردات کی غرض سے  موجود رہزن گرفتار، اسلحہ برآمد

سنگین واردات کی غرض سے  موجود رہزن گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران تین بامسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کرلیے گئے. ملزمان تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود رنگ روڈ بمقام نزد مدرس? مولانا فضل الرحمان، کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھے کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے تینوں ملزمان گرفتار کرلئے گئے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود رنگ روڈ نزد مدرس? مولانا فضل الرحمان  کے قریب چند نامعلوم کسان کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ وارث خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مولانا مدرس? مولانا فضل الرحمان کے قریب تین بامسلح ملزمان جان محمد ولد خان محمد، ندیم ولد بشیر زمان ساکنان چارسد روڈ بخشی پل اور عمران ولد محمد فاروق سکنہ اتحاد کالونی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود رنگ روڈ بمقام مولانا فضل الرحمان مدرسہ کے قریب کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھے کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے تینوں ملزمان گرفتار کرلئے گئے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اسی طرح ایس پی صدر سرکل وقار احمد کی نگرانی میں تھانہ انقلاب کی حدود میرہ سوڑیزئی میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا گیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل عالمزیب خان کی نگرانی میں  ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ انقلاب کی حدود میرہ سوڑیزئی میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران ملزمان گل محمد ولد نیک محمد سکنہ میرہ سوڑیزئی اور محمد ادریس ولد خیال محمد کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک عدد ہینڈ گرینیڈ، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔