صوابی،موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنیوالے گرفتار

صوابی،موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنیوالے گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او عمران شاہد  کی ہدایات پر صوابی پولیس نے منشیات  کے خلاف جاری کریک ڈاؤن  کے دوران ڈی ایس پی صوابی شوکت خان  کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر عجب درانی  سب انسپکٹر اور  نذر محمد  نے بمع پولیس ٹیم  دوران ناکہ بندموٹرسائیکل سوار بعرض چیکنگ روک کر تلاشی لی دوران تلاشی  موٹرسائیکل نمبری Y-6927 از قسم میٹرو کے سیٹ کور سے تین عدد پیکٹ چرس یعنی کل وزن 3635 گرام چرس برآمد کرکیسمگلرز  راج ولی شاہ اور سلیمان ساکنان پابینی کو گرفتار کرلیا اور ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -