اشتہاری قرار دیئے جانے کیخلاف درخواست پر نیب کا تحریر ی جواب داخل 

اشتہاری قرار دیئے جانے کیخلاف درخواست پر نیب کا تحریر ی جواب داخل 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) نیب نے  شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی اشتہاری قرار دئیے جانے کیخلاف دائردرخواست کی مخالفت کر تے ہوئے نصرت شہباز کی درخواست پر اپناتحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں داخل کر دیا جس میں کہا گیاہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت کے طلب کرنے کے باوجود نصرت شہباز پیش نہیں ہوئیں، احتساب عدالت نے قانون کے مطابق نصرت شہباز کے وارنٹ جاری کرنے کے بعد اشتہاری قرار دیا  نصرت شہباز  شہباز شریف خاندان کے خلاف ریفرنس میں نامزد ہیں نیب کے مطابق نصرت شہباز نے منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا ان کے نام کروڑوں روپے کی پراپرٹی ہے،نصرت شہباز کی اشتہاری قرار دئیے جانے کیخلاف درخواست مسترد کی جائے درخواست گزارنصرت شہباز نے اشتہاری قرار دیئے جانے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے،اس کیس کی مزید سماعت 8 فروری کو ہو گی۔

جواب داخل 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -