محب اللہ خان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

محب اللہ خان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان کے بھائی سابق ضلعی کونسلر حبیب اللہ خان کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کی تیسرے روز بھی تحصیل مٹہ کے علاقہ ملک آباد شورآمد جاری ہے، خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی، وزیر قانون سلطان محمد خان،وزیر بلدیات اکبر ایوب خان،صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر، ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک، محبوب شاہ،شوکت علی،جنید اکبر،سلیم الرحمان، ممبران صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی (چیئرمین ڈیڈک)، پیر مصور شاہ، میاں اقبال،جمشید مہمند،شکیل خان عمر زئی، صلاح الدین خان، وقار احمد خان، باچا صالح، اعظم خان، رنگیز خان،حاجی فضل الٰہی، انجنئیر اجمل خان کے علاوہ سابق صوبائی وزراء بخت بیدار خان، قاری محمود، ملک جہانزیب اوردیگر سرکاری وحکومتی لوگوں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں نے مٹہ کے علاقہ شورملک آباد مٹہ آ کر صوبائی وزیرمحب اللہ خان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کااظہارکیااور دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -