ایبٹ آبا د،3 سالہ مغوی بچہ ویران گھر سے برآمد
ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)تھانہ کینٹ کی چوکی سکندر آباد کی حدود نور کالونی سپلائی میں تین سالہ اغوا ہونے والا بچہ پولیس نے ایک ویران مکان سے برآمد کر لیا۔ اغوا کاروں نے ایک بارہ سالہ لڑکے ندیم کو تین سالہ بچے کو گھر سے بہلا پھسلا کر لانے کا کہا اور جب وہ اس بچے کو لے کر آیا تو ایک کباڑی لڑکے نے اسے ایک سو روپے دیا اور جانے کا کہا بقول ندیم وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں جانتا۔ گزشتہ روز پولیس نے تین سالہ بچے کو بازیاب کروانے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار لیا زرائع کے مطابق ایبٹ آباد ماڈل تھانہ کنیٹ کی چوکی سکندر آباد کی حدود نور کالونی میں تین سالہ ایان اپنے گھر میں کھیل رہا تھا جسکو دو نامعلوم اغوا کاروں نے ایک بچے ندیم کے ذریعیاغوا کرلیا تھا اس دوران بچے کے والدین نے آس پاس کے رشتہ داروں کے گھر میں بھی پتہ کیا لیکن بچہ نہ ملا اور مقامی مساجد میں اعلان بھی کئیے گئے اس دوران پولیس نے بھی تفتیش کا آغاز کرلیا تھا دوران تفتیش اے ایس آئی ایاز خان اور آئی ایچ سی شکیل احمد نے بچے کو بازیاب کروا لیا اور اغوا کرنے والے باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ کنیٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا