مظفر گڑھ کے قریب،بس،ٹرک تصادم،4افراد جاں بحق، 30زخمی،متعدد مسافروں کی حالت نازک

 مظفر گڑھ کے قریب،بس،ٹرک تصادم،4افراد جاں بحق، 30زخمی،متعدد مسافروں کی حالت ...

  

 مظفر گڑھ‘ صادق آباد (بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 مسافر زخمی ہوگئے.زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.تفصیلات کیمطابق حاجی واہ کے قریب تیزرفتار مسافر بس اوورٹیکنگ کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی،ریسکیو کیمطابق حادثے میں مسافر بس میں سوار بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق(بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)

 ہونے والے افراد میں عنصر عباس،شہباز،غلام شبیر اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے،حادثے میں 30 مسافر زخمی بھی ہوگئے،زخمیوں میں محمد طارق،نسرین بی بی،منیر احمد،خورشید،عمیر حسین،تنویر،ریاض،شان،منور،آصف،نرگس،عائشہ،محمد احمد،ابوبکر،تصور،اللہ یار،محمد ریاض،ہاشم علی،وسیم احمد،شاہد اقبال،فیض بخش،رسول بخش،مسعود،عثمان،ذوالفقار،ہاشم،انصر،محمد شہباز،عمر اور محمد شبیر شامل ہیں.ریسکیو نے بس اور ٹرک کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا،ریسکیو کیمطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.حادثہ بس کی تیزرفتاری سے اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔ جبکہ بس علی پور سے لاہور جارہی تھی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو دورہ کیا اور حاجی واہ کے قریب ہونے والے بس اور ٹرک کے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی تیمارداری کی۔ انہوں نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر بشیر کو ہدایت کی کہ زخمیوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے ان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے، تمام ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ ہسپتال سے مفت فراہم کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے زخمیوں سے حادثے کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ڈپٹی کمشنرنے سیکرٹری آرٹی محمد یوسف کو ہدایت کی کہ زخمیوں سے حادثے کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں اور حادثے کے ذمہ داران کا تعین کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کو مکمل کوائف حاصل کیے جائیں اور ٹرانسپورٹ کمپنی سے انکے ورثہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ صادق آباد موٹر وے ایم فائیو پربھونگ کے قریب حادثہ‘تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2کار سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ موٹر وے پولیس نے جاں بحق اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا، موٹر وے پولیس اہلکاروں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کا شکار افراد کا تعلق شجاع آباد اور ملتان سے تھا اور وہ سکھر سے ملتان جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں نوید احمد‘ الیاس شامل ہیں جبکہ ملتان کے اویس‘ علی شیرازی شدید زخمی ہیں۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -