خانیوال: سبزیوں‘ پھلوں کے ریٹس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات مزید تیز

خانیوال: سبزیوں‘ پھلوں کے ریٹس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات مزید تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے گرنے والے نرخ استحکام میں رکھنے کیلئے اقدامات تیز کردیئے -منڈیوں کی نگرانی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی صبح سویرے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی  منڈی پہنچ گئے- انہوں نے اپنی نگرانی میں آلو، پیاز،ٹماٹر, ادرک سمیت دیگر اشیاء کی آکشن کرائی اور مارکیٹ کمیٹی حکام کو نرخ دیگر اضلاع سے کم رکھنے (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
کی ہدایت کی- اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقامی پیداوار کی آمد کی وجہ سے اشیاء کے نرخ گرے ہیں اس کا فائدہ ہر صورت عام صارف پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں کسان پلیٹ فارمز کے قیام سے کسانوں کو اپنی اجناس بیچنے میں آسانی ہوئی ہے- ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ بولی کی مانیٹرنگ کے لئے افسران روز منڈیوں کے وزٹس کررہے ہیں جس کا مقصد نرخ حکومتی کنٹرول میں رکھنا ہے- منڈی وزٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل،ڈی او انڈسٹریز  بلال مارتھ اور مارکیٹ کمیٹی افسران ان کے  ہمراہ تھے۔
مزید تیز