حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرے‘ رانا ظفر‘ محمد یٰسین

حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرے‘ رانا ظفر‘ محمد یٰسین

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے مظفرگڑھ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محمد ظفر طاہر نے کہا ہے کہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ ہر فورم پر(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

 کریں گے، بلدیاتی الیکشن میں آل پاکستان کسان اتحاد بھرپور حصہ لے گا، جلد ہی ملک بھر میں ضلعی سطح پر نمائندہ کسان کنونشن منعقد کرائے جائیں گے، کسانوں کے بچوں کو سی ایس ایس کے لئے تیار کیا جائے گا اور انکی ترتیب کے لیے سی ایس ایس اکیڈمی اسی سال قائم کی جائے گی، صوبائی صدر پنجاب میاں محمد یسین سکھیرا نے کہا کہ کسان کی خوش حالی سے ہی ملک کی خوش حالی ممکن ہے، صوبائی سیکرٹری جنرل سید محمود الحسن شاہ نے کہا کہ اب کسان جاگ چکا ہے، عالمی سطح پر کسان منظم ہو رہے ہیں، صوبائی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ زراعت کبھی بھی کسی حکومت کی ترجیح نہیں رہی، زرعی پالیسی بناتے وقت سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا جو المیہ ہے، تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق کسانوں کو مراعات دے، اجلاس میں چیف الیکشن کمیشن پروفیسر حکیم محمود بھٹی،ڈویژنل آرگنائزر ڈیرہ غازی خان قاضی سرفراز حسین، ضلعی صدر مظفرگڑھ حاجی اختر سکھیرا، جنرل سیکرٹری رانا افتخار احمد، نائب صدر سید ارشد حسین شاہ، سیکرٹری اطلاعات ملک غلام مصطفی اور دیگر عہدے داران نے شرکت کی، اجلاس میں اہم پارٹی امور زیر بحث اور فیصلیکئے گئے، اجلاس میں کسانوں کے لیے سستی بجلی، پٹرول ڈیزل مہیا کرنے، کھادوں کی قیمتوں میں کمی اور جعلی بیج کی فروخت بند کرانے کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں، جبکہ اجلاس میں بھارتی کسانوں پر مودی سرکار کی پرتشدد کارروائیوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ریلیف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -