خان پور: اہم رہنما پیپلز پارٹی چھوڑنے کے لئے تیار‘ جلد اعلان متوقع‘ ذرائع
خان پور(نمائندہ پاکستان) سابق ٹکٹ ہولڈرو امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب رئیس سہیل واحد کھوکھر سینئر رہنما اور بلدیات کے ماہر راشد عزیز بھٹہ سمیت دیگر بڑے عہدیدار پیپلز پارٹی چھوڑ نے کو تیار ہوگئے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)
ایم پی اے کاالیکشن لڑنے والے رئیس سہیل واحد کھرکھر پیپلزپارٹی یوتھ فورس کے سابق مرکزی رہنما اور بلدیاتی الیکشن کے ماہر راشد عزیز بھٹہ ممتاز خان کورائی رحم علی دھاندو،اللہ دین مڑل رئیس طارق کھوکھر،محمد سلیم گورمانی سمیت دیگر رہنماؤں نے پیپلز پارٹی تحصیل خان پور کے صدر میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن گوپانگ کے منفی رویہ کارکنوں سے ہتک امیز سلوک،تحکمانہ لہجے اور پارٹی عہدیداروں کو وقت نہ دینے کی وجہ سے پارٹی اور سیاست چھوڑ نے کا اعلان کرنے کیلئے تیار ہوگئے کسی بھی وقت پریس کانفرنس میں اعلان کردیں گے رئیس سہیل واحد کھرکھر اور راشد عزیز بھٹہ 40سال سے پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں انہوں نے ہر دور میں پیپلز پار ٹی کے لئے قربانیاں دی ہیں یہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دیرینہ کارکن رہے ہیں پیپلز پارٹی ہر تحریک میں صف اول میں رہے ہیں اب بلدیاتی الیکشن سر پر ہیں ان کے جانے سے پیپلز پارٹی کو خان پور میں بہت نقصان ہوگا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،سابق صدر آصف علی زرداری کو فوری نوٹس لینا چاہئے اگر یہ لوگ پیپلز پارٹی چھوڑ گئے تو خان پور میں پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا۔