پاکستان کی ہر سیاسی جماعت عقیدہ ختم نبوتؐ  کو اپنے منشور کا حصہ بنائے‘ قاسم خان سوری

پاکستان کی ہر سیاسی جماعت عقیدہ ختم نبوتؐ  کو اپنے منشور کا حصہ بنائے‘ قاسم ...

  

اوچ شریف (نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر سیاسی 

(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

جماعت عقیدہ ختمِ نبوت کو اپنے منشور کا یقینی حصہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عقیدہ ختمِ نبوت کے شعور کو عام کرنے کے لیے اسے بطور ایک مضمون پڑھانے کے لئے اقدامات کرے گی تاکہ ایک طالب علم روزِ اوّل سے علمی لحاظ سے اس قابل ہو کہ اس فتنے سے اپنے اور اپنے حلقہ احباب کے ایمان بچا سکے۔ وہ اسلام آباد میں سجادہ نشین درگاہ عالیہ مہر آباد شریف مخدوم سید فیاض عالم مہروی المعروف پیر رانجھو سائیں سے مختلف امور پر بات چیت کر رہے تھے، اس موقع پر سید حسن میراں مہروی اور سید اسد میراں مہروی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سجادہ نشین مخدوم سید فیاض عالم مہروی نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو عقیدہ ختمِ نبوت کے حوالے سے درگاہ عالیہ مہر آباد شریف کی خدمات بیان کیں اور کہا کہ سجادگان مہر آباد شریف نے فتنہ قادیانیت کا ردِ بلیغ اپنی ا علیٰ ظرفی اور اعلیٰ علمی صلاحیت سے فرمایا اور محبتِ اہلِ بیتِ عظامؓ و احترامِ صحابہ کرامؓ کے ساتھ ساتھ اپنے وطن کے ساتھ وفا داری کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومت عقیدہ ختمِ نبوت کی حسّاسیّت کا علم رکھتی ہے اور کبھی بھی اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے سجادہ نشین درگاہ عالیہ مہر آباد شریف کی دعوت پر اوچ شریف اور مہر آباد شریف آنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

قاسم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -