چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر‘ سالار کاظمی  کی وزیراعظم سے ملاقات‘ اوور سیز  پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت

چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر‘ سالار کاظمی  کی وزیراعظم سے ملاقات‘ اوور سیز  ...

  

 ملتان (نیوز  ر پو رٹر) وزیر مملکت و چیف وہیپ ملک محمد عامر ڈوگر اور پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ لندن کے رہنما سالار کاظمی نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے(بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

 حوالے سے گفتگو ہوئی، تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی تارتھ ویسٹ لندن کے رہنما سالار کاظمی نے بنی گالہ میں گزشتہ روز وزیر مملکت و چیف وہب ملک عامر ڈوگر کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر سالار کاظمی نے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ پاکستان ہائی کمشنر یو کے میں گزشتہ 12 سال سے جو افراد تعینات ہیں۔وہ کسی بھی پاکستانی کا کام پیسے لئے بغیر نہیں کرتے۔اور پاکستان میں مختلف قبضہ گروپوں نے اوور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔اور دیگر مسائل سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہائی کمشنر کا عملہ تبدیل کر دیا جائے گا۔اور اوور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کے لئے احکامات جاری کر دئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

چیف وہیپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -