جماعت اسلامی پی ڈی ایم یا پی ٹی آئی کی  سیاسی مہم جوئی کا حصہ نہیں بنے گی‘ ذیشان اختر

  جماعت اسلامی پی ڈی ایم یا پی ٹی آئی کی  سیاسی مہم جوئی کا حصہ نہیں بنے گی‘ ...

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر)  نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ قومی اسمبلی ارب پتی لوگوں کا کلب ہے جس میں گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

پر کبھی ایکشن نہیں لیا گیا۔ وزیراعظم خرید و فرو خت کرنے والوں کو جانتے ہیں تو قوم کو نام بتائیں۔ وزیراعظم کی تقریریں سن سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں۔ بتائیں اب تک قوم کے لیے کیا کیا۔ ثابت ہوچکاہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سٹیٹس کو کے نمائندے، سب امریکہ سے ڈکٹیشن لیتے ہیں۔ جماعت اسلامی اس سیاسی بریانی کاحصہ نہیں بنے گی۔ عدالتیں اور ادارے طاقتور لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے۔ پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے، ان کے خلاف آج تک ایکشن نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ حکومت اپنی سیاسی موت مرے ان کو سیاسی شہادت کے درجہ پر فائز نہیں کرنا چاہتے۔اگر پی ڈی ایم لانگ مارچ یا دھرنا دینا چاہتی ہے تو اپنی مرضی کرے۔ جماعت اسلامی پی ڈی ایم یا پی ٹی آئی کی سیاسی مہم جوئی کا حصہ نہیں بنے گی۔ پی ڈی ایم میں شامل دو بڑی جماعتیں ماضی میں اقتدار کے مزے لوٹ چکی ہیں اسی طرح پی ٹی آئی بھی گزشتہ ڈھائی سال سے عوام کا استحصال کر رہی ہے۔ مہنگائی و بے روزگاری کے ڈیرے ہیں۔ لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک نہیں مل رہا۔ صحت، تعلیم کے شعبے تباہ حال ہیں، اس صورتحال میں عوام پر یہ آشکار ہوچکاہے کہ تینوں بڑی پارٹیاں ان کو دھوکا دے رہی ہیں، لہٰذا وہ مزید ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ حکمرانوں کے بچے بیرون ملک عیاشیاں کرتے ہیں جبکہ غریب کا بچہ فٹ پاتھ پر سوتا اور فیکٹریوں میں مزدوری کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں ارب پتی لوگوں کو غریبوں کے مسائل اور مشکلات کا کبھی ادراک نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نے خود اعتراف کرلیاہے کہ وہ عوام کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔ 

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -