شیخ رشید احمد سے وفد کی ملاقات‘ ذمہ داریاں  احسن طریقے سے نبھانے پر پھول پیش

شیخ رشید احمد سے وفد کی ملاقات‘ ذمہ داریاں  احسن طریقے سے نبھانے پر پھول پیش

  

 ملتان (سٹی رپو رٹر)وزیر داخلہ و پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ھے کہ اپوزیشن 

(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی انشائاللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عوامی مسلم لیگ کے کارکن میرے حقیقی بازو ھیں مجھے ملک عتیق جیسے کارکنوں پر فخر ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مسلم لیگ ضلع ملتان کے صدر ملک عتیق الرحمن کی قیادت میں ایک وفد سے راولپنڈی میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ھمراہ خصر عباس اور۔  چوہدری طیب  محمد رمضان قریشی بھی ھمراہ تھے ملک عتیق الرحمن نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کی زمہ داریاں کامیابی سے چلانے پر پھول پیش کیے اور مبارک باد دی ھر ممکن تعاون کا یقین دلایا شیخ رشید نے کہا کہ ملتان سے مجھے اپنے گھر کی طرح محبت ھے مجھے ملتان کے عوام پر فخر ھے کہ انہوں نے ملتان میں pDM کے جلسہ کو ناکام بنایا جس میں عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کا بڑا عمل دخل تھا شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اپوزیشن اصل میں احتساب سے بچنے کے راستے تلاش کر رھی ھے مگر وزیراعظم عمران خان کسی چور کو این آر او نہیں دیں گے ملکی دولتِ لوٹنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا ملک میں قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رھوں گا۔

پھول پیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -