ججز،آفیسر سوشل میڈیا پر ہر قسم کی رائے دینے سے گریز کریں:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

ججز،آفیسر سوشل میڈیا پر ہر قسم کی رائے دینے سے گریز کریں:چیف جسٹس لاہور ہائی ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ضلعی عدلیہ کے ججز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ہر قسم کی رائے دینے سے گریز کریں۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے کسی قسم کی معلومات یا اطلاعات کو کوئی بھی سول، ایڈیشنل سیشن یا سیشن جج شئیر، پسند یا ناپسند نہ کریں، یہ بات علم میں آئی ہے کہ ماتحت عدالتوں کے ججز(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

 واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹویٹر، فیس بک، لنکڈان وغیرہ کے ذریعے میسج پھیلاتے ہیں جو کہ اخلاقیات، جوڈیشل افسر کے وقار اور کوڈ آف کنڈکٹ کے بھی منافی ہے یہ سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے بتایا گیا ہے کہ یہ پیغامات اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کی زینت بنتے ہیں اور کسی قسم کی تصدیق کیے بغیر سوسائٹی میں یہ پیغامات بحث کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ کوئی جوڈیشل افسر عدلیہ کے حوالے سے سوشل میڈیا کا قطعا استعمال نہیں کریں گے۔

مراسلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -