ٹاٹے پور: ریڑھی لگانے پر دو افراد میں جھگڑا‘ ایک زخمی‘ کارروائی شروع 

ٹاٹے پور: ریڑھی لگانے پر دو افراد میں جھگڑا‘ ایک زخمی‘ کارروائی شروع 

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) قادر پور راں کے علاقے ریڑھی لگانے کے تقاضے پر دوافراد آپس میں الجھ پڑے چھری کے وار کرکے ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹاٹے پور پھاٹک کے قریب ریڑھی بان سیف الرحمن جوس کی ریڑھی لگاتا ہے جو ریلوے پھاٹک پر ملازم ہے دوسرا زیتون گل قریب ہی کھلونوں (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

کی ریڑھی لگاتا کسی بات پر دونوں کے درمیان آپس میں تلخ کلامی ہوگئی،دونوں فریقین ایک دوسرے کے ساتھ گالم گلوچ کرتے ہوئے حوروں، مکوں کابے دریغ استعمال کرتے ہوئے سیف الرحمن نے چھری کا وار کرکے زیتون کو معمولی زخمی کردیا اور فرار ہوگیا،واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جھگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -