خان گڑھ: شراب نوشوں کا اہلکاروں پر حملہ‘ آپریشن‘ 8 ملزم گرفتار 

خان گڑھ: شراب نوشوں کا اہلکاروں پر حملہ‘ آپریشن‘ 8 ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار) خان گڑھ پولیس کے اہلکاروں پر شراب نوشوں نے حملہ کردیا‘ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری پہنچ گئی، مبینہ آٹھ حملہ اور گرفتار ہوگئے، شراب کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی، گزشتہ روز سادے واہن موضع میں  8 افراد شراب نوشی اور غل غپاڑہ کر رہے تھے، اس دوران خان گڑھ پولیس کے تین اہلکار سادہ پوش وہاں پہنچ گئے اور انہیں پکڑنا چاہا، جس پر شرابی ان سے گتھم گتھا ہو گئے اور انہیں زدوکوب کیا، اس کی اطلاع اہلکاروں نے تھانہ خان گڑھ (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)
کو دی، جس پر پولیس کی نفری نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 108  لٹر شراب برآمد کر لی، پولیس نے محمد طاہر سے 20 لٹر شراب، شیخ پور کے اختر سے 15 لٹر شراب، پنجگرائیں کے اعجاز سے 10 لٹر شراب، متوئی کے محمد شعیب سندیلہ سے 06 لٹر شراب، کمال پور کے جاوید جوئیہ سے 20 لٹر شراب، خان گڑھ کے حنیف ڈھول سے 11 لٹر شراب، عنایت پور کے منظور حسین ڈھول سے 9 لٹر اور خان گڑھ محلہ قادر آباد کے اقبال تھہیم سے 17 لٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
آپریشن