ملتان: مختلف علاقوں میں ڈاکو ناکے‘ لوٹ مار‘ پولیس غائب

ملتان: مختلف علاقوں میں ڈاکو ناکے‘ لوٹ مار‘ پولیس غائب

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق شہر اولیا میں ڈاکو بے لگام ہوگئے شہری لٹنے پر مجبور ہوگئے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی تھانہ مظفر آباد کے علاقے ٹول پلازہ شیر شاہ پر باقر علی سے چار مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی12ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے نجی بینک کی برانچ کے باہر ابدالی روڑ پر ڈاکو شہری سے اسلحہ کی نوک پر نقدی65ہزار لیگئے،(بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

تھانہ کوتوالی کے علاقے شمس آباد کالونی تین مسلح ڈاکو نے ناکہ لگاکر عبدالحسیب سے نقدی 30ہزار،طاہر امام سے12ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ الپہ کے علاقے نواں کوٹ سعید احمد کیگھر پانچ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی 1لاکھ80ہزار سمیت تین تولہ طلائی زیورات لیکر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،واقعات کے کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد شہریوں کی درخواستوں پر خانہ داری پوری کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے شہریوں کو یقین دھانی کرواتے ہوئے مصروف کارروائی ہے۔

ڈکیتی و چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -