پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے ملکر سینیٹ الیکشن  میں کامیابی حاصل کریگی‘ آصف خان دستی

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے ملکر سینیٹ الیکشن  میں کامیابی حاصل کریگی‘ آصف خان ...

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا وزیراعظم عمران خان خود کرپشن کا بادشاہ نکلا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی ہے کہ ڈھائی سالوں سے پاکستان کرپشن (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

کی دلدل میں دھنس رہا ہے نااہل حکمران ٹولہ عوام کو مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں بے دردی سے پیس رہا ہے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی کا مزید طوفان برپا ہو چکا ہے۔ ان خیلات کا اظہار ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی میر آصف خان دستی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک ریاض سامٹیہ نے ڈسٹر کٹ صدر پی پی سردار  عرفان خان کھوسہ کی طرف سے اپنے عزاز میں دیے گئے ظہرانہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ جس سے سفید پوش طبقہ کی زندگی اجیرن بنا دی پی ڈی ایم نے عمران خان کو 31 جنوری کو استعفیٰ دینے کی تاریخ دے کر عزت سے گھر جانے کا راستہ دیا تھا لیکن نا اہل وزیراعظم عمران خان اور اس  کی کابینہ عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے روز ٹی وی پر آکر چور مچائے شور کا کھیل رچا کر عوام کو گمراہ کرنے پر لگ گیا ہے پر اب تبدیلی سرکار کا کھیل ختم ہو رہا ہے پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی طرف گامزن ہے کیونکہ پی ڈیم ایم کی تحریک عوام کے بنیادی حقوق کی آواز ہے پی ڈی ایم کی تحریک ملک سے مہنگائی و بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ہے پی ڈی ایم کی تحریک ملک و قوم کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسی سوچ کے پیش نظر اے پی سی بلا کر پی ڈی ایم  تحریک کی بنیاد رکھی تھی پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے ملکر سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی چیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی اپنا بنائے گئے۔ ظہرانہ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری فہد بھٹی، قادر ٹکٹ ہولڈر پی پی 290 ملک رمضان قادر، ڈویژنل صدر پیپلزیوتھ جہانگیر مہوٹہ، الحاج سرور دلشا، علی محمد مستوئی ٹکٹ ہولڈر تحصیل صدر کوٹ چھٹہ ڈاکٹر مرتضی جنرل سیکرٹری کوٹ چھٹہ سید وزیر شاہ تحصیل صدر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشد کلیانی تحصیل صدر تونسہ خواجہ عاقب حسین صابر حسین بزدار طاہر بشیر تحصیل نائب صدر تونسہ شریف، سید نوازشاہ اسداللہ شاہ غلام اکبر رند حماد حسن ملغانی ملک غضنفر عباس ودیگر عہدیداروں اور کارکنان موجود تھے۔

آصف دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -