کالے یرقان سے متاثرہ 2 افراد جاں بحق

کالے یرقان سے متاثرہ 2 افراد جاں بحق

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) رحیم یارخان اس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری ہے‘مزید2افراد ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ خاتون سمیت مزید5افراد کو طبی امداد کیلئے(بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

 ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے‘ تفصیل کے مطابق خان پور کارہائشی27سالہ کمال اور رحیم آباد کارہائشی40سالہ جاوید اقبال کوکالا یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔جبکہ خاتون سمیت مزید5افراد جن میں اوباڑو(سندھ) کی رہائشی35سالہ خورشیداں بی بی ترنڈہ سوائے خان کارہائشی50سالہ محمداشرف نیازی کالونی کا رہائشی65سالہ فاروق احمد سہجہ کا رہائشی50 سالہ اللہ جیوایا اور ججہ عباسیاں کارہائشی12سالہ عمران کو کالا یرقان میں مبتلا ہونے پرورثا نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -