ڈی جی خان کینال کی ری ماڈلنگ‘ صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری کو مختلف امور پر بریفنگ
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں ڈی جی خان کینال کی ری ماڈلنگ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف انجینئر انہار راشد منصور نے منصوبہ پر بریفنگ (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)
دی۔ایکسئین ڈیرہ غازی خان محسن شبیر اور دیگر افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ رود کوہی اور ڈی جی کینال کے منصوبہ پر 92 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔منصوبہ کی تکمیل سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے عوام اور زمینداروں کو رودکوہی کے پانی کے نقصانات سے بچایا جا سکے گا اور آبپاشی کیلئے وافر مقدار میں پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے مزید کہا کہ حکومت صوبہ بھر کی نہروں کی بھل صفائی بھی شروع کرنے جارہی ہے جس سے نہری پانی کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملے گی انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔کام کی رفتار میں سستی اور میٹریل کے معیار میں کمی نہیں آنی چاہیے۔صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے دور رودکوہی کے پانی کی گزرگاہوں کی آر ڈی 500+185، آر ڈی 3004242اور آرڈی 430+316 کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ کے سینئر افسران کو کام بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
بریفنگ