رحیم یار خان: ملزم کی رہائی پر جشن  فائرنگ‘ پولیس کارروائی ٹھپ‘ لوگ خوفزدہ

رحیم یار خان: ملزم کی رہائی پر جشن  فائرنگ‘ پولیس کارروائی ٹھپ‘ لوگ خوفزدہ

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) تھانہ رکن پور کی حدود کے نواحی علاقہ مراد پور سانگھی میں عدنان نامی شخص کی سرعام ہوائی فائرنگ نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا رحیم یارخان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملزم اکرم کی جیل (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

سے سزا کاٹ کر رہائی پاکر گھر آنے پر عدنان نامی شخص نے اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔جبکہ باقی ساتھی پھولوں کے ہار پہنا کر ویڈیو بناتے رہے۔ تفصیل کے مطابق مراد پور سانگھی کے بااثر عناصر کی جانب سے اپنے قریبی عزیز کی رہائی پر علاقے میں سرعام اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ نے علاقہ مکینوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ذرائع کے مطابق ملزم اکرم عرصہ تقریبا ڈیڑھ سال سے جیل میں قید تھا جسے معزز عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی گذشتہ روز موصوف رہائی پاکر گھر پہنچا تو عدنان نامی نوجوان کی جانب سے شاندار استقبال کیلئے کئی منٹوں تک ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے خلاف تاحال نہ تو مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزم گرفتارمبینہ اطلاعات کے مطابق ملزم مقامی تھانے میں اثرورسوخ رکھتا ہے جس بنا پر تاحال کاروائی نہ ہوسکی۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے عدنان نامی شخص کے پاس بھاری اور جدید قسم کا اسلحہ موجود ہوتا ہے لیکن آج تک متعلقہ تھانے کی پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔ شہریوں نے ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز سے فوری کاروائی کرتے ہوئے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

خوفزدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -