حکام کی عدم دلچسپی،گورنمنٹ سکولوں کا اللہ حافظ،1کروڑ سے زائد سٹوڈنٹس کا مستقبل ڈانواں ڈول

حکام کی عدم دلچسپی،گورنمنٹ سکولوں کا اللہ حافظ،1کروڑ سے زائد سٹوڈنٹس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی کے باعث گورنمنٹ سکولوں میں زیرِ تعلیم ایک کروڑ سے زائد طلباؤ طالبات کا مستقبل داؤ پرلگ گیا ہے‘ مڈٹرم امتحانات تا حال شروع نہ ہو سکے، جبکہ اسکے برعکس بیشتر نجی سکولوں میں دسمبر ٹیسٹ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سکولوں میں پڑھنے والے تقریباً ایک کروڑ سے زائد طلبا و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے کیونکہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی مڈٹرم امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ بھی جاری نہ کی جاسکی جس پر سٹوڈنٹس اور والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اس بارے محکمہ تعلیم سکولز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث بچوں کو سمارٹ سلیبس بھی پورا نہیں پڑھایا جاسکا، ایک ماہ بعد سکولوں میں مڈٹرم امتحانات(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)
 کا انعقاد کرایا جائے گا۔ ادھر کورونا وائرس تعلیم کے لئے تباہ کن ثابت ہوا، رحیم یار خان میں 22 ہزار بچے کورونا کی وجہ سے سکول چھوڑ گئے،  بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں سرکاری سکول چھوڑ جانے والے بچوں میں ضلع رحیم یار خان پہلے نمبر جبکہ دوسرے نمبر پر ڈسٹرکٹ لاہور رہا،  پنجاب بھر میں سکول چھوڑ جانے والے طلبا میں زیادہ تعداد لڑکوں کی ہے، رحیم یار خان میں 22 ہزار اور لاہور میں 18 ہزار سے زائد بچے سکول چھوڑ گئے ہیں جبکہ ملتان کا نمبر 10واں ہے، صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے باعث تقریباً 6 لاکھ طلباؤ طالبات سکول چھوڑ چکے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں بچوں کا سکول چھوڑنا دیگر شعبوں کے نقصان سے ناصرف کہیں زیادہ ہے بلکہ یہ نقصان ناقابلِ تلافی بھی ہے اس لئے یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ کورونا وائرس ''تعلیم'' کے لئے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔
کرونا