حکومت نے عوام دوست پالیسیا ں مرتب کرنیکی حکمت عملی بنا لی‘ عامر ڈوگر

  حکومت نے عوام دوست پالیسیا ں مرتب کرنیکی حکمت عملی بنا لی‘ عامر ڈوگر

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی و وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پائیدار ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ اور ان کی خواہش ہے کہ عوام دوست پالیسیاں بنائی جائیں۔ عوامی مسائل ترجیح بنیادو ں پر حل کئے جائیں۔ اور عوام کو نہ صرف ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے بلکہ پالیسوں کی تشکیل میں عوامی آرائکو مد نظر رکھا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو ٹیلی فون پر عوام سے رابطے میں ہیں۔ اور (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

انشائاللہ وزیراعظم کا عوامی رابطہ جاری رہے گا۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کے دوران وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اختلافات سب کے سامنے ہیں۔ پہلے پی ڈی ایم استعفے دینے چلی تھی اس کے بعد لانگ مارچ پھر تحریک عدم اعتماد اور اب دوبارہ لانگ مارچ۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کے پاس آگے جانے کا راستہ نہیں پی ڈی ایم سے در اصل ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔وہ ملکی ترقی کی راہ پے رکاوٹ بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کے پاس ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ پی ڈی ایم سیاست دان گزشتہ 60سالوں سے پاکستان پر حکمران رہے ہیں۔ عوام نے ان کی کرپشن اور لوٹ مار کی بدولت انہیں سابقہ انتخابات میں بھی مسترد کیا۔ ان سے گزشتہ ادوار حکومت کا حساب مانگا گیا تو وہ احتجاج پر اتر آئیں۔ انہوں ن کہا پی ڈی ایم جتنا مرضی احتجاج کرلے۔ لٹیروں کو این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں ن کہا ایک طویل عرصہ بعد پاکستان کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایماندار قیادت میسر آئی ہے۔ جو خلوص نیت سے پاکستان کی ترقی اور ملک کا وقار بلند کرنا چاہتی ہے۔انشائاللہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ بلکہ ہماری حکومت کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی عوام2023ئکے انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر صبح 10بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ڈوگر ہاؤس شیر شاہ روڈ پر موجود رہے۔ اس موقع پرحلقے کے عوام کی کثیر تعداد آئی جنہوں نے انہیں اپنے مسائل پیش کئے۔ جن کے حل کیلئے انہوں نے موقع پر احکامات جاری کئے۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -