کراچی،فورسز پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

  کراچی،فورسز پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

  

کراچی(آئی این پی) سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فورسز پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ ترجمان کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

(سی ٹی ڈی) کے مطابق  کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور پسٹل برآمد کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ذاکر اللہ عرف شفیع سیکیورٹی فورس پر حملے میں ملوث ہے، اور اس نے مخبری کے شبے میں اپنے حقیقی خالو اور اپنے دوستوں کو بھی دھماکے میں مار دیا تھا، دہشت گرد باجوڑ ایجنسی کا رہنے والا ہے، کراچی میں تخریب کاری کے لیے آیا تھا۔

دہشتگرد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -