پی آئی اے شیئرز کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھا ؤ پر وضاحت طلب
ملتان (نیٹ نیوز)قومی ایئرلائن میں جاری اصلاحاتی عمل کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے،ادارے کے شیئرز کی قیمت میں اضافے کارجحان دیکھا جانے لگا جس کے (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھا ؤپر وضاحت طلب کرلی ہے۔سٹاک ایکسچینج کی جانب سے ارسال ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت کے ساتھ شیئرز کے حجم میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ تین ہفتوں کے دوران حصص کی قیمت میں 20فیصد اضافہ ہوا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حصص کی قیمتوں میں اضافہ ادارے میں اصلاحات اور ملازمین کی تعداد میں کمی بنیادی وجوہات ہیں۔
پی آئی اے شیئرز