میاں چنوں: جرائم کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ  وعدے پورے کرے‘ ظہور حسین قریشی

میاں چنوں: جرائم کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ  وعدے پورے کرے‘ ظہور حسین قریشی

  

 میاں چنوں‘ محسن وال (نمائندہ پاکستان) منشیات مکا،ڈکیتی چوری،فحاشی‘ اڈوں سمیت دیگر جرائم 

(بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

سے پاک بنانے کیلئے چلائی جانیوالی تحریک کے تحت 10فروری کو ہونے والا احتجاج موخر کردیا گیا، ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی،چوہدری سلیم آرائیں،مہر شوکت سنپال،عرفان ڈوگر و دیگرز معززین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،اس موقع پر ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی نے کہا کہ منشیات مکاؤاور جرائم سے شہر کو پاک بنانے کی تحریک کے مطالبات جائز تھے،جنکو ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم،ڈی سی خانیوال سمیت دیگر انتظامیہ  کے اعلی افسران سے ڈسکس کیا گیا ہے اور انتظامیہ اس بات کی یقین دھانی کروائی کے جلد ہی جرائم کے خاتمے کیلئے مزید پیش رفت ہوگی اور منشیات سمیت دیگر جرائم کو ختم کرنے کیلئے سپیشل ٹیمیں کام کریں گی،اس موقع پر چوہدری سلیم آرآئیں نے کہاکہ انتظامیہ کی یقین دھانی پر احتجاج فل حال موخر کیا گیا ہے،انتظامیہ نے یقین دھانی کرائی کہ وہ شہر سے جرائم کے خاتمے کے حوالے سے ہمارے تمام مطالبات کو مان کر کاروائی کرائیں گے‘ اگر انتظامیہ اپنے کئے ہوئے وعدے پر عمل نا کرسکی توہم پھر اپنی تحریک کے تحت پلان ترتیب دیں گے،انہوں نے مزید کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف منشیات کا خاتمہ اور شہر کو جرائم سے پاک بنانا ہے۔

ظہور قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -