خانپور:آج تاجدار ختم نبوت کانفرنس انتظامات فائنل‘ اہم اعلان متوقع

خانپور:آج تاجدار ختم نبوت کانفرنس انتظامات فائنل‘ اہم اعلان متوقع

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام آج صبح 10 بجے پاکستان چوک خان پور میں جامعہ عظیمیہ دارالتجوید مسجد سیدنا علی المرتضیٰ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں ایم پی اے و صدر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مرکزی رابطہ سیکرٹری علامہ ثناء اللہ فاروقی، عالمی نعت فورم کے چیئرمین (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

مفتی سعید ارشد الحسینی، کفایت اللہ درخواستی، مولانا حماد اللہ درخواستی، مولانا اسامہ حامد حصاری، مفتی صفدر علی نقشبندی ودیگر علماء کرام شرکت کریں گے۔ تحصیل صدر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا قاری معاویہ قادر ڈاہر نے بتایا کہ کانفرنس کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں ملک میں  قادیانیت کی بڑھتی ریشہ دوانیوں کے خلاف اور موجودہ ملکی حالات کے بارے میں مولانا الیاس چنیوٹی اہم پریس کانفرنس کریں  گے۔

اعلان متوقع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -