لودھراں: مشکوک گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد‘ ملزم گرفتار 

لودھراں: مشکوک گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد‘ ملزم گرفتار 

  

لودہراں (نمائندہ پاکستان) لودھراں پولیس نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ فروخت کرنے والا ملزم بھاری کھیپ کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل حاکم علی اور ایس ایچ او صدر فیضان قیوم نے تھانہ صدر لودہراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین کی زیر نگرانی پولیس تھانہ صدر (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

لودھراں نے مخبر کی اطلاع پر آدم واہن کے قریب ریڈ کرکے ایک مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔مشکوک گاڑی کی تلاشی کے بعد درہ آدم خیل کے رہائشی ملزم بلال احمد سے 45 پسٹل 30 بور،01رپیٹر کلاشنکوف نما آٹومیٹک،کارتوس اور 2600 گولیاں برآمد کیں۔ڈی ایس پی حاکم علی نے بتایا کہ ملزم بلال احمد جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسلحہ ڈیلروں کو ناجائز اسلحہ فروخت کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ڈی ایس پی حاکم علی نے مزید کہا کہ  ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پوری طرح متحرک ہے۔ڈی پی او سید کرار حسین نے زبردست کاروائی پر ایس ایچ اوتھانہ صدر لودہراں فیضان قیوم اور اس کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

ملزم گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -