مختلف حادثات‘ واقعات میں 12 افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

مختلف حادثات‘ واقعات میں 12 افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  

ملتان‘ وہاڑی‘ جلال پور‘ اوچشریف‘ راجن پور‘ رحیم یار خان‘ ترنڈہ محمد پناہ‘ ڈہرکی‘ صادق آباد‘ مخدوم رشید (خصوصی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) نواحی چک نمبر509ای بی ڈلن بنگلہ میں تار گزرنے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا‘ خاتون سمیت2افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق چکنمبر509ای بی میں سجاد گجر اور زاہد گجر نامی پڑوسیوں میں بجلی کی تار گزرنے کے باعث تلخ کلامی ہوئی جس (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

پر سجاد گجر نے زاہد کی تار چھت سے اتار کر اپنے صحن میں پھینک دی زاہد گجر تار اٹھانے گیا تو دونوں میں دوبارہ تلخ کلامی ہوگئی جس پر سجاد گجر نے ساتھیوں کو بلا کر زاہد وغیرہ پر فائرنگ کردی جس سے زاہد ولد یعقوب موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی طاہر سمیت ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے ملزم موقع سے فرار ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس تھانہ صدر نے کاروائی شروع کردی ہے۔ گْج موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے 6 سالہ بچے دلشاد کو  کچل دیا‘ جس سے اس کی موت واقع ہو گئی‘ دلشاد سڑک کے دوسری طرف واقع اپنے گھر کی طرف آتے ہوئے ٹرک کی زد میں آیا‘ ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا‘  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم  جائے حادثہ پر پہنچی تو دلشاد خالق حقیقی سے جا ملا تھا۔ اوچ شریف کے نزدیک کے ایل پی روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار کر ایک شخص کو ابدی نیند سلا دیا‘ تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں کوٹ خلیفہ کے نزدیک کے ایل پی روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر (نمبری ٹی ایل او 302) نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل سوار شخص ملک عبدالعزیز اعوان کو شدید زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف منتقل کیا گیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ متوفی کا تعلق نواحی علاقے بوہڑ سے بتایا جاتا ہے۔ مخدوم رشید کے علاقے52سالہ خاتون پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔ حنیفہ بی بی زوجہ محمد شبیر جو محلہ چنگڑ گارڈن سٹی وہاڑی روڑ کے قرین جھونگی بانز ہیجو اپنی جھونپڑی میں پراسرار طور پرمردہ حالت میں پائی گئی ہے جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی،اطلاع پاکر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی،پولیس کے مطابق خاتون کے سر پر زخم کا نشان پایاگیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اصل حقائق بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر لاکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،تاہم قبل ازوقت کچھ کہنا ٹھیک نہ ہوگا،موقع پر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔ والد سے نوجوان نے پیسے ما نگے،پیسے نہ ملنے پر عقیل نامی نوجوان نے خود پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،جسم جھلسنے پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال لایا گیا جہاں برن یونٹ نہ ہونے کے سبب شیخ زائد ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ شہری میاں شکیل پتافی کے بیٹے میاں عقیل پتافی نے والد سے پیسے مانگے والد کی جانب سے انکار پر طیش میں آکر نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر خود کوآگ لگادی، ستر فی صد سے زائد جسم جھلس گیا نوجوان کوزخمی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال لایا گیا جہاں برن یونٹ نہ ہونے کے سبب نوجوان کوشیخ خلیفہ زائد ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا نوجوان نے راستہ میں ہی دم توڑ گیا ذرائع کے مطابق متوفی نوجوان کی لاش راجن پور واپس خاندان کے سپرد کردی گئی ہے۔ پیر حسین آباد کا رہائشی 6 سالہ عبدالوحید اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھاکہ اسی دوران اس کے نانا عبدالقادر نے ٹریکٹرٹرالی ریورس کرنے کی کوشش کی جس کی زد میں آکر 6سالہ نواسہ عبدالوحیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔اس موقع پر والد سعید احمد نے بیٹے کی نعش سمیت احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عبدالقادر نے اس کے 6سالہ بیٹے عبدالوحید کو ٹریکٹرٹرالی تلے کچل کر قتل کیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نانا عبدالقادر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی علاقے موضع بیٹ مراد بستی جھنڈے خاں بلوچ کے رہائشی مومن خاں بلوچ کا 8سالہ لڑکا مبشر حسین گھر کے باہر کھیت میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اسی دوران میں اچانک کھیت میں کماد کی باقیات کو لگی آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔اسے شدید جھلسی حالت میں نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ترنڈہ محمد پناہ کی مدینہ کالونی کے رہائشی ارشاد فوجی کا نوجوان بیٹانعمان ارشاد جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زیر تعلیم تھا ایک ہفتہ قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے باعث وکٹوریہ اسپتال بہاولپور میں زیر علاج تھا۔ جہاں گزشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ میرپور ماتھیلو ایف ایف سی فرٹیلائزرز کمپنی کے قریبی گاں محمد حسین کھوکھر کا رہائشی موبائل فون پر پب جی گیم کھیلنے میں مگن 22 برس کا نوجوان طالبعلم رونق رضا ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے مسافر ٹرین عوامی ایکسپریس کی ٹکر لگنے سے موقع پر ھی جاں بحق ہوگیا  پولیس نے نوجوان کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ماتھیلو سے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔ اوچ شریف احمد پور شرقیہ روڈ پر کوڑا کھوہ کے نزدیک کار کی ٹکر سے پڑھائی کے لئے پیدل جانے والا 10 سالہ بچہ جاں بحق، کار ڈرائیور فرار، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر احمد پور شرقیہ کی حدود میں کوڑا کھوہ کے نزدیک سجاول نامی بچہ پڑھائی کے لئے جا رہا تھا کہ اوچ شریف احمد پور شرقیہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا، کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے کار کو قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ریلوے لائن کراس کرنے کے دوران 5 سالہ کمسن بچہ کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ چک68اے کارہائشی5 سالہ رحمن اپنے والدین کے ہمراہ ریلوے لائن کراس کررہاتھا کہ اچانک پاں پھسل جانے کے باعث ریلوے لائن پر گر گیا اور اسی دوران حویلیاں سے کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والے رحمن کی نعش کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی ہے۔ قومی شاہراہ پر فتح پور آرائیاں کے نزدیک پیش چک47پی کارہائشی محمد لطیف اپنی ٹریکٹرٹرالی نمبریSAE-3588 پر جارہاتھا کہ پیچھے سے آنیوالی مسافر بس نمبریJB-1811نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور محمدلطیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ دونوں بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔جبکہ زخمی ہونے والے اویس اور علی شیرازی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر نہر میں گر گیا، گزشتہ روز زور کوٹ پل کے قریب تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر نہر میں گر گیا واقع کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ گیا رکشے کو نہر سے باہر نکالا جب کہ ڈرائیور معجزانہ طور پر زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -