رحیم یار خان: چوری کی 12 وارداتیں‘ ملزم زیورات‘ نقدی لیکر فرار 

   رحیم یار خان: چوری کی 12 وارداتیں‘ ملزم زیورات‘ نقدی لیکر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) چوری کی 12 وارداتیں ہوئیں‘ ملزمان نقدی پرائز بانڈ طلائی زیورات موٹر سائیکل گندم پیٹر انجن چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات عزیز آباد کے رہائشی مختیار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 38 ہزار روپے کی نقدی اور پرائز بانڈ چرا لیے دوسری واردات علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی مطلوب حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان نسیم بی بی وغیرہ نے 9 لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی اور (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)
طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات گوٹھ جواڑا کے رہائشی شبیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے چوتھی واردات خانپور کے رہائشی کلیم احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان ندیم وغیرہ نے 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے کی نقدی اور گندم چرا لی پانچویں واردات کچی منڈی کے رہائشی وسیم عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم محمد عمران نے 17 ہزار روپے کی نقدی چرا لی چھٹی واردات بھٹہ کالونی کے رہائشی سہیل احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات ہسپتال روڑ کے رہائشی محمد ثقلین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات ٹبہ ظاہر پیر کے رہائشی ظفر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم طاہر مختیار نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات رضیہ ٹان کے رہائشی محمد ساجد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم ندیم نے 1 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات غلہ منڈی کے رہائشی محمد تنویر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات فتح پور کمال کے رہائشی فاروق احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا جبکہ بارہویں واردات چک 43 کے رہائشی غضنفر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا اور فرار ہوگئیمالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
12 وارداتیں