احمد پور شرقیہ: میپکو کا چوری شدہ میٹریل برآمد

  احمد پور شرقیہ: میپکو کا چوری شدہ میٹریل برآمد

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)ایف آئی اے بہاولپور نے احمد پور شرقیہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے میپکو کا چوری شدہ(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

 لاکھوں مالیت کا مٹیریل برآمد کرلیا ایف آئی اے بہاولپور کی چھاپہ مار ٹیم نے احمد پور شرقیہ میں رانی موڑ کے قریب شاہراہِ پاکستان پر عزیز الرحمن رندھاوا نامی زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ مارکر 13 لاکھ روپے مالیت کا سرکاری مٹیریل جو میپکو سے چوری کیا گیا برآمد کرلیا چھاپہ مارٹیم کے مطابق میپکو ڈویژن احمد پور شرقیہ کے ڈرائیور رانا افضل کی سربراہی میں ایک بہت بڑا گروہ کئی سالوں سے میپکو کا مٹیریل چوری کرکے اسے دیگر صوبوں میں پرائیویٹ افراد کو فروخت کرتا تھا ایف آئی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے برآمد ہونے والے مٹیریل کی قیمت 13 لاکھ روپے بتائی ہے جبکہ میپکو احمد پور شرقیہ ڈویژن کے ایکسیئن ایس ڈی او لائن سپریٹنڈنٹ سمیت دیگر ملازمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق میپکو ملازمین اور پرائیوٹ افراد پر مشتمل ایک بہت بڑا گروہ کئی سالوں سے میپکو کا مٹیریل چوری کرکے ٹرکوں پر لوڈ کرکے ملک بھر میں نجی مارکیٹوں میں بڑی سپلائی فراہم کرتا تھا چھاپے سے دو روز قبل بھی مٹیریل کا ایک ٹرک سندھ بجھوایا گیا ایف آئی اے حکام کے مطابق اس گروہ میں کئی افراد شامل ہیں جو اب تک کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری مٹیریل چوری کرکے فروخت کرچکے چھاپہ کے وقت مرکزی ملزم رانا افضل فرار ہوگیا برآمد ہونے والے سامان میں انسولیٹرز۔تاریں۔کنسترز۔ارمز سٹے۔کی 4 گاڑیاں شامل ہیں تحقیقات کے بعد متعدد افسران اور اہلکاروں کے نام سامنے آسکتے ہیں۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -