مبارک پور میں اغواء کے بعد دو بچوں کا باپ قتل‘ ملزم فرار

  مبارک پور میں اغواء کے بعد دو بچوں کا باپ قتل‘ ملزم فرار

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مبارک پور کے نواح میں دوبچوں کا باپ قتل کردیا گیا‘ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدیدمسلم ضیا  اور چوکی انچار ج ہتھیجی سب انسپکٹر چوہدری لیاقت علی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ موضع پلولی کی رہائشی مسمات منظور بیوہ غلام رسول قوم علوی نے پولیس تھانہ نوشہرہ جدید (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

کو تحریری درخواست دی کہ میرابیٹا محمد اکرم گھر میں موجود تھا کہ دن تقریبا دس بجے کے قریب الزم علیہان محمد ظفر ولد حاجی فضل حسین،ریاض احمد عرف گھوٹ،سلطان احمد ولد محمد یا ر وغیر ہ مہران کار پر آئے اورہمارے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا میر ا بیٹا محمد اکرم باہر نکلاجسے ملزمان زبر دستی کار میں بیٹھا کر لے گئے میرے شور واہ ویلہ پر مسمیان فیض بخش اور حاجی احمد موقع پر دیکھا کہ الزم علیہاں میرے بیٹے کو کار میں ڈال کر جارہے تھے ہم نے کافی تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا مایوس ہو کر گھر میں بیٹھے تھے کہ رات تقریبا 12 بجے کے قریب ایک کار نمبر AEF727سوزوکی مہران میرے گھر کے باہر رکی جس میں ملزمان محمد کلیم ولد کرم حسین،محمد اصغر حاجی احمد،محمد ممتاز ولد بشیر احمد وغیرہ سوار تھے جنہوں نے میرے بیٹے محمد اکرم کو مضروبی نیم بے ہوشی حالت میں گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھوڑی دیر بعد میرا بیٹامحمد اکرم فوت ہو گیا جس پرمقتول کی والدہ منظور مائی اس کی اہلیہ اور دو بچوں نے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید کو کہا کہ درج بالا ملزمان نے میرے بیٹے محمد اکرم کو اغوا برائے قتل عمدا کر کے زیادتی کی ہے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جس پر ایس ایچ او مسلم ضیا نے سوگواران کو تسلی دیتے ہوئے ملزمان کو جلد گر فتار کرے مکمل انصاف کی فرا ہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملزم فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -