پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن‘ کرائے کا سرٹیفکیٹ  جمع نہ کرانے پر سکول مالکان کیخلاف کارروائی  کافیصلہ‘ آخری نوٹس بھجوانے کی تیاریاں شروع

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن‘ کرائے کا سرٹیفکیٹ  جمع نہ کرانے پر سکول مالکان ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)پیف نے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اور کرائے کا سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والے سکول مالکان کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا ہے‘ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہیکہ پنجاب ایجوکیشن (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

فاؤنڈیشن نے تمام سکولوں کو مارچ2020سے اگست2020 تک کی 50فیصد رقم ادا کردی ہے جبکہ سکول مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی مکمل رپورٹ اور سکول اگر کرائے کی بلڈنگ میں ہے اس کی ادائیگی کی رپورٹ جلد سے جلد ارسال کریں مگر تاحال مالکان نے اس پر عمل نہیں کیا جبکہ اس بارے میں اب تک تین بار یاد دہانی کے مراسلے ارسال کئے جاچکے ہیں، اب آخری نوٹس جاری کیا جارہا ہے 15فروری تک دونوں سرٹیفکیٹ جمع کرائے جائیں ورنہ سکولوں مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -