ملتان: پی ایم اے وفد کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک سے ملاقات‘ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال
ملتان (خصو صی ر پو رٹر) پی ایم اے ملتان کے وفد نے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرتضی بلوچ کی قیادت میں سی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ارشد ملک سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس دوران ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ملتان،(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
ٹی ایچ کیو شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ڈاکٹروں کی شدید کمی،رورل ہیلتھ سنٹر و دیگر ہسپتالوں این پی اے الاونس سمیت ڈاکٹروں کے دیگر الاونسز کی ادائیگی،اور ڈاکٹروں کے دیگر مسائل سے متعلق آگاہ کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر نے بھی سی او ہیتلھ کو ڈاکٹروں کے مختلف درپیش جسمیں ایف سیی پی ایس الاونس و چھٹیوں کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا جس ہر سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے کہا کہ 13 فروری تک تمام ڈاکٹر اپنے دستاویزات دفتر میں جمع کروائیں تاکہ اسکے فوری بعد ایڈہاک بنیادوں پر امیدواروں کے انٹرویو کر کے بھرتی کے عمل کو فروری میں ہی مکمل کیا جائے جبکہ این پی اے الاونس کے حوالے سے آر ایچ سی بی ایچ یوز پر کام کرنے والے تمام ڈاکٹر بیان حلفی جمع کروا دیں تاکہ اسی ماہ سے انکو این پی اے الاونس مل سکے جبکہ ڈاکٹروں کے تمام مسائل سی او ہیلتھ دفتر میں بلا تعطل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
تبادلہ خیال