13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن‘ مختلف  سٹیشنز میں تقریبات کی تیاریاں 

13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن‘ مختلف  سٹیشنز میں تقریبات کی تیاریاں 

  

  کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریڈیو کا عالمی دن 13فروری کومنایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو ریڈیو کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا ہے،یونسیکو کی جانب سے منائے جانے (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

والے اس دن کا مقصد ریڈیو کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کی معلومات تک رسائی کے علاوہ بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی کام کرنا ہے، ریڈیو کا عالمی دن پہلی بار 13 فروری 2012ء کو منایا گیا، کیوں کہ آج جدید ترین ذرائع ابلاغ ہونے کے باوجود ریڈیو ایک موثر اور سستا ذرائع ابلاغ ہے، یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر ایک کی پہنچ میں بھی ہے،دنیا کا پہلا ریڈیو 1897 میں امریکا میں ایجاد کیا گیا، آج بھی ریڈیو ابلاغ کا ایسا واحد ذریعہ ہے جسے کہیں بھی بآسانی سنا جا سکتا ہے،پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں ریڈیو موثر ذرائع ابلاغ کا سستا ذریعہ ہے،ریڈیو نے پاکستانی زبانوں (پنجابی،سندھی، بلوچی،پشتو، سرائیکی) کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے،قیام پاکستان کے وقت پاکستان کے حصے میں تین ریڈیو اسٹیشن آئے جن میں لاہور، ڈھاکہ اور پشاور کے ریڈیو اسٹیشن شامل ہیں،قیام پاکستان کے بعد سب سے پہلا ریڈیو اسٹیشن کراچی میں 14 اگست 1948ء میں قائم ہوا، ریڈیو پاکستان سے غیرملکی نشریات کا آغاز 14 اگست 1949ء کو کراچی اسٹیشن سے کیا گیا، یہ نشریات عربی، فارسی اور پشتو میں تھی،پاکستان میں آج سو سے زیادہ ریڈیو اسٹیشن پاکستان سے نشریات چلا رہے ہیں،ان میں موسیقی،تہذیبی، معلوماتی، مذہبی، سیاسی، سماجی اور کھیلوں پر پروگرام نشر کیے جاتے ہیں،آج بھی سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا او رٹیلی ویژن کی اتنی ترقی کے باوجود ریڈیو اپنی اہمیت قائم رکھے ہوئے ہے۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -