اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور: سینڈیکیٹ سے منظوری  کے بعد رجسٹرار‘ کنٹرولر امتحانات کی تقرری

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور: سینڈیکیٹ سے منظوری  کے بعد رجسٹرار‘ کنٹرولر ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی باقاعدہ تقریری کر دی گئی ہے۔ وائس چانسلرانجینئر(بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

 پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل کو رجسٹرار اور پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ کو کنٹرولر امتحانات کا تقرر نامہ دیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں گزشتہ ایک دہائی سے انتظامی لحاظ سے ان اہم ترین عہدوں پر ریگولر تعیناتیاں نہیں تھی۔ تعلیمی حلقوں نے اس دیرینہ مسئلے کے حل پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور سینڈیکیٹ ممبران کو سراہا جس کے باعث جامعہ کے انتظامی شعبے اور امتحانات زیادہ فعال اور موثر طریقے سے کارگردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

تقرری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -