سنانواں: نامعلوم افراد گنے کو آگ لگا کر فرار

  سنانواں: نامعلوم افراد گنے کو آگ لگا کر فرار

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) نامعلوم نے گناکو آگ لگا دی 10کنال میں کاشت لاکھوں کی فصل جل کر راکھ ہوگئی‘ کاشتکار(بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

 اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتا رہا,پولیس نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا‘ تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع لال میر کے رہائشی طارق کورائی نے ساڑھے 3 ایکڑ رقبہ ٹھیکے پر لیا ہوا تھا جس میں 10کنال پر فصل گنا کاشت کیا ہوا تھا،گزشتہ روز طارق کورائی جو کہ موبائل شاپ پر ملازمت کرتا ہے دوکان پر گیا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں نامعلوم نے اس کے گنا کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 2 لاکھ مالیت کا گنا جل کر راکھ ہوگیا، اطلاع پر کاشتکارطارق کورائی موقع پر پہنچ گیا اور علاقہ کے ہمراہ ملکر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش بھی کرتا رہا، پولیس سنانواں نے کاشتکار طارق احمد کورائی کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر 65/21زیر دفعہ 436 درج کر لیا ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -