سیتل ماڑی: ویکسی نیشن ٹیم پر حملہ  ملزم گرفتار‘ سخت کارروائی کا حکم

سیتل ماڑی: ویکسی نیشن ٹیم پر حملہ  ملزم گرفتار‘ سخت کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن ٹیم پر حملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور 
(بقیہ نمبر51صفحہ 6پر)
پولیس نے ویکسی نیشن ٹیم پر حملہ کرنے والے اظہر علی کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق ٹائفائیڈ ویکسی نیشن ٹیم محلہ رحمان پورہ گلی نمبر 4 میں ویکسینیشن میں مصروف تھی کہ اچانک اظہر علی ولد نذیراحمد نے گھر سے نکل کرٹیم پر حملہ کر دیا۔اور ٹیم کی خاتون ممبر کو تھپڑ رسید کر دیا۔ ٹیم کے دیگر ممبران نے اظہر علی کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اتر آیا۔ٹیم ممبران نے15 پر فون کرکے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر سیتل ماڑی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اظہر علی کو گرفتار کر لیا۔محکمہ صحت کے سپروائزر اشفاق حسین نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پولیس کو سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز ہیلتھ ٹیم جو ٹائیفائیڈ کی ویکسین گھر گھر جاکر بچوں کو لگارہی تھی کہ رحمان پورہ محمد اظہر کے بچوں کو ویکسین لگانے پر آگ بگولہ ہوگیا اور ویکسین لگانے سے منع کرتے ہوئے گالم گلوچ شروع کردی ہیلتھ ورکر شمیم بی بی پر تھپڑوں کی بارش شروع کردی،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم اظہر کو گرفتار کے تھانہ منتقل کرنے کے بعد ہیلتھ ورکر شمیم کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔
ویکسی نیشن