سرکاری کار چرانے پر لیگی ایم پی اے چودھری شفیق انور کا ڈرائیور گرفتار
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) لیگی ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر کے ڈرائیور نے گھر کے باہر کھڑی سرکاری کار چرالی ہے‘ پولیس نے ناکہ بندی کرکے ڈرائیور کوکار سمیت گرفتارکرلیا۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبرصوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق انور جو کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 267سے ممبرصوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں کے ڈرائیور امجد بشیر جسے ممبرصوبائی اسمبلی شفیق انور نے گھر کے ذاتی کاموں کے لئے ڈرائیور کی حیثیت سے رکھاہوا (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)
ہے نے سرکاری کار نمبریLEG-1447چرا کر لے جارہا تھا کہ معلوم پڑنے پر ممبرصوبائی اسمبلی کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے فوری طور پر ناکہ بندی کے دوران احمد پورلمہ کے نزدیک سے امجدبشیر کوکار سمیت حراست میں لے کر اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
ڈرائیور گرفتار